Urdu zaban o Qawaid Lec#4
Shad Academy
اسم نکرہ اور اس کی اقسام
اعادہ.
اسم اور اسم کی مختلف اقسام
اسم نکرہ
کسی عام چیز، عام شخص اور عام جگہ کے نام کو اسم۔نکرہ کہتے ہیں۔۔
جیسے کہ شہر۔بازار، لڑکا، جانور، کتاب ،کرسی،آدمی وغیرہ
اسم نکرہ کی اقسام
اسم نکرہ کی درج ذیل اقسام ہیں۔
اسم ذات:
ایسا اسم جو ہر چیز کو علیحدہ خصوصیت کی وجہ سے الگ کریں اسم ذات کہلاتا ہے۔ جیسے کہ
بکری، بھینس، گائے،وغیرہ
اسم ذات کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔
اسم مصغر۔
ایسا اسم جو چھوٹی یا چھو ٹائی کے معنی دے اسم مصغر کہلاتا ہے۔
جیسے کہ دیگ سے دیگچی ،کلہاڑا سے کلہاڑی،تھال سے تھالی، لٹھ سے لاٹھی
اسم مکبر
ایسا اسم جس سے کسی بڑے یا بڑائی کے معنی ظاہر ہو اسم مکبر کہلاتا ہے۔
جیسے کہ کلہاڑا،شاہکار،لٹھ،دیگ،پتیلہ، باغ وغیرہ
اسم صوت۔
ایسا اسم۔جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے اسم صوت کہلاتا ہے۔جیسے کہ
بھیں بھیں،چوں چوں،ککڑوں کوں ،کیں کیں وغیرہ
اسم آلہ۔
ایسا اسم جو ہتھیار یا اوزار کے لیے استعمال ہو اسم آلہ کہلاتا ہے۔جیسے کہ بندوق۔قلم،تلوار،چھری،قینچی وغیرہ
اسم ظرف۔
ایسا اسم جو کسی جگہ یا وقت کو ظاہر کرے اسم ظرف کہلاتا ہے۔جیسے کہ عیدگاہ،آرام گاہ،صبح شام،دن،رات وغیرہ
اسم ظرف کے دو اقسام ہیں۔
اسم ظر ف مکاں ، اسم ظرف زماں
اسم ظرف مکاں۔
ایسا اسم جو کسی جگہ کو ظاہر کرنے کے معنی ظاہر کرے اسم ظرف مکاں کہلاتذ ہے۔ جیسے کہ عید گاہ،سکول،جنازہ گاہ وغیرہ
اسم ظرف زماں۔
وہ اسم جو کسی وقت کو ظاہر کرںے کی معنی دے اسم ظرف زماں کہلاتا ہے۔ جیسے کہ
صبح ، شام ، دن ، رات وغیرہ
اسم استفہام:
ایسا اسم جس سے سوال کرنے یا پو چھنے کے معنی ظاہر ہو یعنی اسم استفہام کہلاتا ہے۔ جیسے کہ کون، کتنے ، کہاں ، کیسے ، کب ، کیوں وغیرہ جس جملے میں اسم استفہام آیا ہو اس کے آخر میں سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
اسم استفہام:
ایسا اسم جس سے سوال کرنے یا پو چھنے کے معنی ظاہر ہو یعنی اسم استفہام کہلاتا ہے۔ جیسے کہ کون، کتنے ، کہاں ، کیسے ، کب ، کیوں وغیرہ جس جملے میں اسم استفہام آیا ہو اس کے آخر میں سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
اسم عدد۔
ایسا اسم جو کسی اسم کی تعداد یا اعداد کو ظاہر کرے اسم عدد کہلاتا ہے۔ یہ واحد بھی ہو تے ہیں اور جمع بھی۔
لیکن واحد اسم کے ساتھ فعل بھی واح ہوگا اور جمع اسم کے ساتھ فعل بھی جمع ہوگا۔
جیسے کہ
میں نے اخبار پڑھا،
اسم جنس۔
جنس کے لحاظ سے اسم کی دو اقسام ہیں مذکر اورمونث
اسم صفت۔
ایسا اسم جو کسی کی برائی یا اچھائی بیان کریں۔ یعنی خوبی یا خامی بیان کرے اسم صفت کہلاتا ہے۔ جیسے کہ
پاکستان کا پرچم سبز ہلالی یے۔پاکستان کی افواج بہادر ہیں۔ امجد شرارتی لڑکا ہے،یہ چائے بہت گرم ہیں ۔
درج بالا جملوں میں سبز،بہادر،شرارتی،گرم اڈم صفت ہیں۔ اور ہرچم،افواج،امجد،چائے مو صوف ہیں۔
اسم صفت کے درجے۔
صفت نفسی
صفت بعض
صفت کل
ان پر آنیوالی ویڈیوز میں ذکر کیا جائے گا
اختتامیہ۔
اسم کسے کہتے ہیں۔
اسم نکرہ اسم کی کس شاخ سے تعلق رکھتی ہے۔
اسم نکرہ کی کتنی اقسام ہیں۔
اسم ظرف مکاں اور ظرف زماں میں فرق بتائے۔
صفت اور مو صوف میں فرق .