COVID-19 Online classes How do households with more than one child learn online classes?
Home classes with more than one child teach online classes How to get?
Taleem Ghar online classes
The closure of educational institutions around the world, including in Pakistan, due to the corona virus COVID-19 , has had a profound effect on children's education. It is disturbing to be promoted to the next class without learning anything without exams, but this virus has greatly affected the education of children.
The trend of online classes has increased in the education sector nowadays and students become part of online classes through computer or mobile which includes class attendance, tests, lectures and homework.
By the way, the practice of learning through online classes already existed all over the world, but it is a brand new way of teaching for students across Pakistan, for which neither our teachers nor students were ready. Even our infrastructure is not capable of sustaining this modern style of education, nor are we compatible with modern technology, nor is the fastest internet facility available in every home.
Many students in rural areas miss out on online education because they do not have access to the internet and 3G and 4G are barely available. And many times students will face severe difficulties due to power outages in the areas. But in urban areas, this new method of education can be applied to some extent.
Online classes require a good computer, camera, headphones, mic and, most importantly, high-speed Internet. Assuming there are more than one online class for more than one child in a household, it is important for each child to purchase all of these devices, but in the current situation where the average household does not have the resources to purchase these devices, The risk has increased that economically disadvantaged students will be further away from education due to this new online method.
The biggest concern is that our teachers are completely unfamiliar with modern technology. Having been associated with the traditional education system for a long time, it is now a very difficult task for them to adapt their course to the digital requirements and to teach in front of the camera, which is a very urgent and urgent need to learn. Online classes require both money and time. It is the responsibility of the school administration to facilitate online classes for their teachers so that they can save both time and money but unfortunately this can only be imagined and not acted upon.
The school administration should not only immediately provide computers and other equipment to its teachers but also arrange various training programs on how to use them.
But given the way things are going, it's not hard to imagine that this ordeal for parents and teachers will not end soon. That is why for online classes we need to give children complete freedom to use computers, mobiles and internet which may not be good for our children's future.
In this era of corona virus COVID-19 , we must strive to achieve our educational needs under your care.
1. If there is more than one child in the house and there is only one laptop, the solution may be that some children can do their homework from mobile and some can arrange to study on laptop.
. Homes with more children and no laptop or computer facilities can take digital online classes from mobile. Because everyone has their own mobile, this can be a great way too.
3. If there is more than one child in the house and there is no internet and electricity, you can avail 3G or 4G facility.
4. You can also choose a time for online classes so that some of your children attend classes in the morning and some children become part of the evening classes.
5. Similarly, you can choose the days of the week so that the first two days at home a few children attend online classes and the next two days the children come online for classes.
6. Many homes have a sudden power outage that causes children to be disconnected from online classes. In this case, you can contact the school administration or get help from one of your children's classmates. Can take
Lockdown and school of colleges and universities
Students face most of the problems due to the closure. Now it is the responsibility of the government of the day not to allow the future of children to be deprived of knowledge and education in these difficult times, for students who are economically backward. Ensure prompt access to computer equipment and free internet, and set up special online teaching training programs for teachers.
Read more about the corona virus
COVID-19 Online classes
جن گھروں میں ایک سے زائد بچے ہیں وہ آن لائن کلاسز کی تعلیم کیسے حاصل کریں؟
جن گھروں میں ایک سے زائد بچے ہیں وہ آن لائن کلاسز کی تعلیم
کیسے حاصل کریں؟
کرونا وائرس COVID-19 کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کے سبب بچوں کی تعلیم پر گہرا اثر پڑا ہے۔ امتحانات کے بغیر کچھ سیکھے، سمجھے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ ہوجانا پریشان کن بات تو ہے مگر اس وائرس نے بچوں کی تعلیم کو بہت متاثر کیا ہے۔
تعلیمی شعبہ جات میں آج کل آن لائن کلاسز کا رحجان کافی بڑھ چکا ہے اور طلبہ و طالبات کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے آن لائن کالاسز کا حصہ بنتے ہیں جس میں کلاس کی حاضری، ٹیسٹ، لیکچرز اور ہوم ورک تمام چیزیں شامل ہوجاتی ہیں۔
ویسے تو آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کا رواج پوری دنیا میں پہلے سے ہی موجود تھا لیکن پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے تدریس کا یہ ایک بالکل نیا طریقہ ہے جس کے لئے نہ تو ہمارے اساتذہ تیار تھے اور نہ ہی طالب علم، بلکہ ہمارا تو انفرااسٹرکچر بھی اس قابل نہیں ہے کہ ہم اس جدید طرز تعلیم کو برداشت کر سکیں، نہ ہی ہم جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہیں اور نہ تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت ہر گھر میں موجود ہے۔
دیہی علاقوں میں بہت سے طلبہ آن لائن تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تو انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہوتی ہے اور 3 جی اور 4 جی کی سہولت بھی بمشکل میسّر ہوتی ہے۔ اور کئی بار علاقوں میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے طالبعلموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔ لیکن شہری علاقوں میں تو پھر کسی حد تک اس نئے تعلیمی طریقہ کار پر عمل کیا جاسکتا ہے۔
آن لائن کلاسوں کے لئے ایک اچھا کمپیوٹر، کیمرا، ہیڈ فون، مائیک اور سب سے ضروری تیز رفتار انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے، اب تیز انٹرنیٹ اور مذکورہ آلات ہر گھر میں موجود نہیں ہوتے اور موجود ہیں بھی تو تعداد میں ایک ایک ہیں۔ بالفرض ایک گھر میں ایک سے زیادہ بچوں کی آن لائن کلاسیں ہوں تو ہر ایک بچے کے لیے یہ سارے آلات خریدنا ضروری ہیں لیکن موجودہ حالات میں جہاں ایک متوسط گھرانے کے لیے ان آلات کو خریدنے کے لئے وسائل دستیاب نہیں ہیں، تو اس بات کا خطرہ بڑھ گیا ہے کہ معاشی طور پر پسماندہ طالب علم اس نئے آن لائن طریقے کے باعث تعلیم سے مزید دُور ہوجائیں گے۔
سب سے زیادہ تشویش کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے اساتذہ جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر ناواقف ہیں۔ کئی عرصہ دراز سے روایتی نظامِ تعلیم سے منسلک ہونے کے سبب اب ان کے لے اپنے کورس کو ڈیجیٹل تقاضوں کے مطابق ڈھالنا اور کیمرے کے سامنے تعلیم دینا ایک نہایت مشکل کام ہے جسے سیکھنے کی سخت اور فوری ضرورت ہے۔یہ بات بھی درست ہے کہ آن لائن کلاسز کے لئے پیسہ اور وقت دونوں درکار ہیں۔ اسکول انتظامیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اساتزہ کو آن لائن کلاسوں کے لئے سہولت فراہم کریں جس سے ان کے وقت اور پیسے دونوں محفوظ رہ سکیں مگر افسوس کہ ایسا صرف سوچا ہی جا سکتا ہے عمل ہوتا دکھائی نہیں دینا۔
اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے اساتذہ کو نہ صرف فوری طور پر کمپیوٹر اور دیگر آلات کی سہولت فراہم کریں بلکہ ان کو استعمال کرنے کے حوالے سے مختلف تربیتی پروگراموں کا بھی بندوبست کریں۔
لیکن حالات جس طرف جا رہے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ والدین اور اساتذہ کے لئے یہ مشکل آزمائش بہت جلد ختم ہونے والی نہیں۔ اس لئے آن لائن کلاسوں کے لئے ہمیں بچوں کو مکمل طور پر کمپیوٹر، موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کی آزادی دینے کی ضرورت ہے جو شاید ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے بہتر ثابت نہ ہو۔
کورونا وائرس COVID-19 کے اس دور میں ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت اپنی تعلیمی ضروریات کے حصول کے لئے کوشش کرنی ہوگی.
1. اگر گھر میں ایک سے زائد بچے ہیں اور لیپ ٹاپ صرف ایک ہے تو اس کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ کچھ بچے موبائل سے اپنے اسکول کا ہوم ورک کرسکتے ہیں اور کچھ لیپ ٹاپ پر پڑھنے کا انتظام کرلیں۔
. جن گھروں میں بچے زیادہ ہیں اور لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی سہولت موجود نہیں تو وہ موبائل سے ڈیجیٹل آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ کیونکہ موبائل ہر کسی کے پاس اپنا ہوتا ہے تو یہ بھی ایک بہتر طریقہ ہوسکتا ہے۔
3. گھر میں ایک سے زائد بچے ہیں اور انٹرنیٹ اور بجلی بھی موجود نہیں تو آپ 3 جی یا 4 جی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
4. آپ یہ طریقہ بھی اپنا سکتے ہیں کہ آن لائن کلاسز کے لئے وقت کا انتخاب کرلیں کہ صبح آپ کے چند بچے کلاسز میں شرکت کرلیں اور کچھ بچے شام کی کلاسز کا حصہ بن جائیں۔
5. اسی طرح آپ ہفتے میں دنوں کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں کہ شروعات کے دو دن گھر کے چند بچے آن لائن کلاسز میں شرکت کرلیں اور اگلے دو دن باقی بچے کلاسز کے لئے آن لائن آجائیں۔
6. کئی گھروں میں ایسا ہوتا ہے کہ اچانک بجلی چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے آن لائن کلاسز سے منقطع ہوجاتے ہیں ایسی صورتحال میں آپ اسکول انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں یا پھر آپ کے بچوں کی کلاس کے کسی طلبہ سے کام کی مدد لے سکتے ہیں۔
لاک ڈاؤن اور اسکول کالجز اور جامعات کی
بندش کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کو بیشتر مسائل درپیش ہیں اب حکومتِ وقت بھی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مشکل وقت میں بچوں کے مستقبل کو علم و تعلیم سے دُور نہ ہونے دے، ایسے طلبہ جو معاشی طور پر پسماندہ ہیں ان کے لئے کمپیوٹر آلات اور مفت انٹرنیٹ کی مفت ترسیل کو فوری طور پر یقینی بنائے اور اساتذہ کے لیے آن لائن ٹیچنگ ٹریننگ کے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔
کرونا وائرس کے بارے میں مزید مطالعہ کریں۔