پاکستان کے 5 مشہور ڈرامے کون سے ہیں جو عرب ممالک سمیت کئی دوسرے ممالک میں ڈب کر کے دکھائے گئے ہیں؟
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اگر بات کی جائے تو پاکستان ٹیلی ویژن
کے متعدد ڈرامے ماضی میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے رہے اور بعد میں نجی چینل سے
نشر ہونے والے کئی ڈرامے عرب ممالک کے ساتھ دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
ہم
سب جانتے ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں
ایک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ڈرامہ سیریل
"ایسی ہے تنہائی" عربی زبان میں ڈب کیا جانے والا پہلا پاکستانی ڈرامہ
ہے۔
اس
کے علاوہ ملال، میرا نام یوسف ہے اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں کو بھی ڈب کرکے
عرب اور مغربی ممالک میں نشر کے دیکھا گیا۔ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے
دیواریں وارث اور جنگل 80ء کی دہائی میں بھارت میں بے حد مقبول ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل سنو چندا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری
میں مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے اسی طرح باہر ممالک میں بھی اس ڈرامے مختلف زبان
میں ڈب کرکے بہت زیادہ دیکھا گیا۔۔