خواجہ آصف اسمبلی اجلاس کے باعث آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔وکیل
نے جواب جمع کروا دیا۔ لاہورمسلم لیگ (ن )کے
رہنما خواجہ آصف نے آج نیب کے روبرو
پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و
رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو
آج پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا۔خواجہ آصف کو کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں
طلب کیا گیا تھا۔ان پر عائد الزامات کے مطابق کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کی
انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کینال اراضی غیر قانونی فروخت کی ۔
خواجہ اصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت
سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی
۔ ذرائع کے مطابق خواجہ اصف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی
ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے سرکاری محکموں سے منظوری لی ۔
تاہم خواجہ آصف نے نیب کے رو برو پیش نہ ہونےکا فیصلہ
کیا ہے۔ خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے نیب لاہور میں جواب جمع کروایا ہے جس میں کہا ہے
کہ خواجہ آصف اسمبلی اجلاس کے باعث آج نیب میں پیش
نہیں ہوں گے۔
جواب میں یہ بھی کہا
گیا ہے کہ آئندہ جو تاریخ دی گئی پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و
رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کو
آج بروز جمعہ صبح 11 بجے طلب کیا تھا۔
خواجہ آصف کو کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔خواجہ آصف پر
الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی۔
ذرائع
کے مطابق خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے، کیس میں خواجہ
آصف کے اہل خانہ بھی بھی شامل ہیں۔خواجہ آصف ان دونوں حکومت کے
خلاف سرگرم نظر آتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توڑ پھوڑ کا
سلسلہ شروع ہوگیا ہے. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بی این پی
رہنما اختر مینگل ہمارے اتحادی رہ چکے
ہیں اختر مینگل نے کل اپنے دوستوں کو
بتا دیا تھا کہ حکومت سے الگ ہورہے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی اور
اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع
ہوچکی ہے حکومت کے ممبران اسمبلی بھی ناراض ہیں.