عنوان: مشقی سوالات
 نظم کا نام: کیپٹن محمد سرور شہید 

شاعر کا نام: دلاور فگار
Sareer-e-khama class6 page 27,28
Poem Capt Sarwar Shaheed Sareer-e-khama  class 6 pg27,28

کپٹن محمد سرور شہید
1۔مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کریں:
ا۔  کیپٹن محند سرور شہید کون تھے اور انہیں کیا اعزاز حاصل ہے؟
ج۔ کیپٹن محمد سرور شہید پینجاب رجمنٹ کے بہادر کماندار تھے۔ آپ کو پاکستان کا سب سے پہلا نشان حیدر کا اعزاز حاصل ہے۔
ب۔ کیپٹن محمد سرور شہید کس جگہ جنگ لڑ رہے تھے ؟
ج۔ کیپٹن محمد سرور شہید پاکستان بننے کے بعد کشمیر کی جنگ لڑ رہے تھے جو کہ اُڑی کے مقام پر ہوئی،
ج۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے کیا کار نامہ سر انجام دیا ؟
ج۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے پاکستان کی سر بلندی کی خاطر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے راہ فرض میں اپنا سب کچھ قربان کیا۔
د۔ جان دی مگر نہ بھجنے دیا "آن کا دیا" سے شاعرکی  کیا مراد ہے؟ 
ج۔ شاعر کی اس سے مراد ہے کہ آپ نے اپنے فرض اور ملک کی سالمیت کی خاطر اپنی جان قربان کی اور اپنے ملک کی آن پر آنچ نہیں آنے دی اور آخر دم تک دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیے۔
ہ۔ سب سے بڑا نشان سے کیا مارد ہے اور یہ کن لو گوں کو دیا جاتا ہے ؟
ج۔ سب سے بڑے نشان سے مراد نشانِ حیدر ہے جو کہ پاکستان کا سب سےبڑا اعزاز ہے اور یہ ایسے لو گو ں کو دیا جاتا ہے جنہیوں نے بہادری کے کارنامے سر انجام دیے ہو۔ یا جو راہ فرض میں اپنا سب کچھ لٹا دیتے لیکن ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیتے۔

سوال نمبر 2: خلاصہ نگاری 
ج:   حل کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://urduassigment.blogspot.com/2020/05/capt-sarwar-shaheed-nazm-and-khulasa.html

سوال نمبر3: مندرجہ ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں۔( عزیز طلباء طالبات یہ جملے صرف آپکو سمجھانے کے لیے لکھے جا رہے ہیں آپ ان جملوں کے علاوہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور والدین کی رہنمائی میں نئے جملے تحریر کریں۔ یہ جملے آپ کی ہفتہ وار اسائنمنٹ میں قبول نہیں ہو نگے۔شکریہ)

            الفاظ                                                     جملے
اولین                                والدین کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
میدان کار زار                         میدان کار زار میں حوصلہ مند ی سے کام لینا ہو تا ہے۔
خار دار تار                       ہمارے گھر کی بیرونی طرف خار دار تار لگی ہوئی ہے۔
جام شہادت پینا                          کیپٹن سرور نے کشمیر کی جنگ میں جام شہادت پیا۔
صف شکن                          ہمارے سپاہی صف شکن ہیں۔