ایک لکڑ ہارا اور کیتلی
Moral Urdu Story
ایک غریب لکڑ ہارا اور اس کی بیوی ایک جنگل
کےقریب جھونپڑی میں رہتے تھے ۔ لکڑ ہارا جنگل سے لکڑیا ں کاٹ کر لاتا اور اپنا اور
اپنی بیوی کا پیٹ پالتا ۔
ایک
دفعہ کا ذکر ہے کہ دوپہر کے وقت جنگل سے واپس اپنے گھر آرہا تھا ۔ اس دن اس نے
اپنا سارا کام پورا کر لیا تھا اور بہت زیادہ تھک چکا تھا ۔اچانک اس نے درخت کے
پیچھے سے ایک چمکدار چیز دیکھی جو کہ بہت بڑی تھی۔ لکڑہارا جب قریب پہنچا تو دیکھا کہ وہ تو ایک پرانےتانبے کی
بہت بڑی سی کیتلی تھی۔اس نے اس سے پہلے
کبھی ایسی بڑی اور عجیب کیتلی نہیں دیکھی تھی ۔اس نے سوچا یہ میری بیوی کے لیے
آئیڈیل کیتلی ہوگی ۔ اس نے اپنا کلہاڑا کیتلی میں رکھا اور کیتلی کو رسی سے باندھا
اور کھینچ کر اپنی جھونپڑی میں لے آیا۔
لکڑہارا جب
کیتلی لے کر گھر آیا تو اس کی بیوی چمکدار اور عجیب غریب کیتلی دیکھ کر خوشی سے
بولی کہ واہ کتنی خوبصورت اور چمکدار کیتلی ہے۔آج کا دن بہت lucky ہے کہ تمہیں ایک نیا کلہاڑا بھی مل
گیا ۔ لکڑ ہارے نے حیرانگی سے جواب دیا نہیں میرے پاس تو ایک ہی کلہاڑا ہے۔لیکن
یہاں اس کیتلی میں تو دو کلہاڑے ہیں تمہیں دوسرا کلہاڑا کہاں سے ملا اس کی بیوی نے کہا۔
لکڑ ہارے
نے جب کیتلی میں دیکھا تو واہاں واقعی ہی دو کلہاڑے موجود تھے لکڑ ہارا اور اس کی
بیوی بہت حیران ہوئی۔ جو نہی لکڑ ہارا اپنا
کلہاڑا اٹھانے کے لیے جھکا تو لکڑ ہارے کی پگڑی کیتلی میں گر گئی۔ لکڑ ہارے کی
پگڑی بھی دو ہو گئی لکڑ ہار ا اور اس کی بیوی یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئی کہ
اس کیتلی میں تو جادوئی طاقت ہے ۔دو نوں نے سو چا کہ اس طاقت کو کیسے جانچا جائے ۔ میں نے تھوڑا سا کھانا پکایا ہے اسے اس
کیتلی میں رکھ کر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔( لکڑ ہارے کی بیوی نے کہا)۔جب انہوں
نے ایسا کیا تو کھانا ڈبل ہوگیا یعنی کھانے کی مقدار بڑھ گئی۔یہ دیکھ کر انہیں
یقین آگیا کہ اب ہماری غربت ختم ہو جائے گی اس کیتلی سے ہم امیر اور دولتمند ہو
جائیں گے۔
لکڑہارے نے
کچھ سکے جوکہ اس کے پاس ایک تھیلی میں تھے
وہ اس کیتلی میں رکھے تھوڑی دیر بعد سکوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ۔ لکڑ ہارے کی
خوشی کی انتہا نہ رہی ، ایک مختصر وقت میں ہر
باکس بیگ ، پیالہ اور ٹوکری سکے سے بھری ہوئی تھی ، امیر! "لکڑ ہا رے نے چیخ کر کہا ۔" اب ہم ایک بڑا کام
بناسکتے ہیں۔ اپنے لئے عمدہ باغ۔ ہمیں
کبھی کام نہیں کرنا پڑے گا۔ "اس نے
اپنی بیوی کو اٹھایا اور اس کے ارد گرد اور چاروں طرف بیر لے گئے۔ لیکن اس کے جوش
و خروش میں ، اس نے اتفاقی طور پربیوی کو کیتلی میں گرا دیا!۔اوہ! خدایا یہ کیا ہوا " دو عورتیں وہ بھی ایک جیسی ۔
میں ایک وقت میں دو بیویاں کیسے سنبھالوں گا۔کیا تم نہیں رکھ سکتے دونوں عورتوں نے
پوچھا ۔دونوں عورتوں نے سر جوڑا تو انہیں ایک آئیڈیا ذہن میں آیا، اور ان دونو ں
نے لکڑ ہارے کے بازو کو پکڑ ا اور کیتلی میں گرا دیا ، اور اب لکڑ ہارا ایک نہیں
اب لکڑ ہارا بھی دو لکڑ ہاروں میں تبدیل ہو گیا۔سب ایک دوسرے کو حیرانگی سے دیکھتے
ہیں۔ اب ہم اس گھر میں چارافراد ہو چکے ہیں۔وہ
چلا کر بولے۔
دونوں
عورتوں نےکہا کہ ہم سے ہر جو ڑے کو نئے گھر کے لیے آدھی ادھی رقم دینا ہو گی
۔لکڑہارے اور اس کی بیوی کی پریشانی کا حل تو مل گیا لیکن انہیں سو چنے پر مجبور
کر دیا ۔اور انہیں احساس ہو گیا کہ اسطرح حاصل ہونیوالی رقم نے انہیں سست و کاہل
بنا دیا ہے ،جبکہ انہیں محنت کرنا زیادہ پسند تھا۔ انہیں اپنے اس کیے پر بہت
شرمندگی ہوئی کہ لالچ میں آکر انہوں نے سکوں کو ڈبل ، اور پھر ٹرپل کیے جو ان کی
ضرورت سے بھی زیادہ تھے۔
اگلے دن
لکڑہارے نے عقلمندی سے کام لیتے ہوئے وہ عجیب و غریب کیتلی واپس جنگل میں اس کی
جگہ پر چھوڑ کر اپنی محنتی زندگی اور محنتی بیوی کے پاس واپس لوٹ آتا ہے ۔اور پھر
سے ہنسی خوشی اپنی زندگی گزارنے لگ جاتے ہیں۔
پیارے
بچوں اس کہانی سے ہمیں بہت سے اسباق ملتے ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ ہمیں محنت
سے دل نہیں چرانا چاہیئے ، آسانی سے حاصل ہونے والی چیزیں اپنی قدر جلدی کھو دیتی
ہیں ، لالچ بری بلا ہے جو ہمیں سست و کاہل بنا دیتی ہیںْ۔