نظم  کیپٹن محمد سرور شہید
            شاعر کا نام: دلاور فگار
عنوان : خلاصہ نگاری

            یہ نظم " کیپٹن سرور شہید"  ہماری اردو کی کتاب صریر خامہ سے لی گئی ہے جس کے شاعر کا نام" دلاور فگار" ہے ۔ شاعر دلاور فگار اس نظم میں ہمیں پاکستان آرمی کے بہادرسپوت کیپٹن محمد سرور شہید کے جذبہ  حب الوطنی کے  ساتھ ساتھ ان کے بہادری کے کارناموں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ 
           کیپٹن محمد سرور شہید پاکستان آرمی کے پنجاب رجمنٹ  کا حصہ تھے اورہ جنہوں نے اپنے عرضِ پاک کی سلامتی کی خاطر اپنی جان قربان کر دی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ  پاکستان کا پہلے نشان حید ر حاصل کرنے والے شہید ہیں۔ آپ کشمیر کی جنگ میں شامل ہوئے تھے اور وہ میدان جنگ خاردار تاروں سے گھرا ہوا تھا۔اور دشمن پچاس گز کے فاصلے سے لگا تار گولہ باری برسا رہا تھا۔اس کے باوجود آپ سورج کی طرح پو ری آب و تاب کے ساتھ ابھریں۔  سرور شہید نے ہمت کے ساتھ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر  دشمن کی سرحد میں جا گھسے۔
               آپ نے اپنے قدم بڑھائیں  اور اب بیس گز کے فاصلے سے دشمن کی آگ اگلتی توپیں واضح نظر آرہی تھی لیکن انکے دستے نے اپنے قدم پیچھے نہ ہٹائیں۔ انہوں نے اپنے چھ ساتھیوں کو اپنے ساتھ لیا اور خاردار تار کو کاٹ کر دشمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ،دشمن نے جوابی کاروائی کی اور آپ نے جام شہادت نوش فرمایا ۔ کیپٹن سرور شہید نے اپنے فرض اور ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ اپنے ساتھیوں کو نیا حوصلہ ہمت و طاقت دی آپ کی بہادری کا کارنامہ پوری قوم کے لیے ایک مثال ہے، آپ کے بہادرانہ کارنامے کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حید ر سے نوازا جو قوم کی طرف سے دعاؤں کی علامت سمجھا جاتا ہے۔  پاک آرمی کے بہادر سپوت کی جراء ت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کر کر ویڈیوز ملاحظہ فرمائیں۔شکریہ


Watch videos




  
مشقی سوالات کے حل کے لئے رہنمائی حاصل کریں
https://urduassigment.blogspot.com/2020/05/exercise-capt-sarwar-shaheed-nazm.html