کردار نگاری ہمیشہ پیرا گراف میں لکھنی ہوتی ہے۔ کردار نگاری کے حد الفاظ ا امتحانات میں بتائی جاتی ہے۔ عموما 60سے 80الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے۔ جسے ہم تین پیرائے۔ میں لکھتے ہیں۔
پہلا پیرا: اس میں ہم کردار کا حوالہ بیان کرت ہیں یعنی یہ کردار کس سبق سے لیا گیا ہے اور مصنف کا نام لکھا جاتا ہے بس۔
دوسرا پیرا: کردار کی خوبیوں اور خامیوں پر مشمتمل ہوتا ہے۔ اور اگر ہو سکے تو اس میں مصنف کی رائے بھی شامل کی جا سکتی ہے۔
تیسرا پیرا: اس پیرائے میں طلباء و طالبات اپنی ذاتی رائے
کا اظہار کرتے ہیں کہ آیا کہ انہیں یہ کردار کیسا لگا ہے۔
ننھے خرگوش کا کردار
یہ کردار ہماری اردو کی کتاب صریر خامہ کے سبق "نیکی کا بدلہ" سے لیا گیا ہے جس کے مصنف کا نام "اے حمید " ہے۔
ننھا خرگوش اپنے باپ کے ساتھ ایک جنگل کے کھوکھلے تنے میں رہتا ہے۔ ننھا خرگوش بہت شرارتی ہے۔وہ سیرسپاٹے کا بہت شوقین ہوتاہے۔ وہ گھر نہیں ٹکتا ۔ اسے
گاجریں کھانے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ ننھا خرگوش ایرحمدل جانور اور خوبصورت اور اسکے دل میں دوسروں کی مدد کا جذبہ نمایا ں نظر آتا ہے۔ وہ اپنے باپ کی نصیحت پر ہر ۔حال میں عمل کرتا ہے۔
یہ کردار مجھے اس لیے اچھا لگا ہے کیو نکہ وہ اپنی بھوک کی پروا کیے بغیر ایک ہرنی کی مدد کرتا ہے۔