زندگی کیا ہے؟ ہر شخص کی اس کے بارے میں مختلف رائے ہیں۔ جیسے کہ کسی نے گلاب سے پوچھا کہ زندگی کیا ہے
گلاب نے جواب دیاکہ زندگی کانٹوں کا ساتھ ہے،عاشق سے پوچھا تو اس نے کہا کہ زندگی محبوبہ کے لیے تڑپنے کانام ےہے۔سورج سے پوچھا تو کہا کہ زندگی طلوع و غروب کا نام ہے، تاجر کےنزدیک زندگی کاروبار میں منافع کا نام ہے، بچوں کے نزدیک زندگی کھیل کود کا نام ہے،بڑوں کےنزدیک زندگی ذمہ داری کا نام ہے، استاتذہ کے نزدیک زندگی علم باٹنے کا نام ہے۔
زندگی اصل میں اتار چڑھائوکا نام ہے، انسان کی زندگی روز ایک نیا چیلنج لیکر آتی ہے، ایک نئی صبح لاتی ہے، ایک امید لیکر آتی ہے، ایک کرن لیکر آتی ہے۔زندگی بے حد خوبصورت ہے اگر ہماری انکھ خوبصورتی سے دیکھتی ہے۔
ہماری زندگی ہوتے ہوئے بھی ہماری نہیں ہوتی یہ ایک امانت ہوتی ہے۔ہماری زندگی میں ہم سے منسلک تمام لوگوں کی اہنی اہنی ایک خاص جگہ اور اہمیت ہوتی ہے۔ جیسےکہ
گھڑی میں تین سوئیاں ہوتی ھے جن میں ایک سوئی سیکنڈ والی کی نام سے مشہور ھے یہ سیکنڈ والی سوئی اپنا وجود تو رکھتی ھے پر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا ہے۔
سب یہی کہتے ھے کہ دس بج کر پندرہ منٹس ہوئے ہیں۔
کھبی کسی نے یوں نہیں کہا کہ دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہے۔
جبکہ یہ سیکنڈ والی سوئی دونوں سے زیادہ محنت اور مشقت کرتی ھے اور ان دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ھے ہمارے زندگی میں بہت سارے لوگ اسی سیکنڈ والی سوئی کی مانند ہوتے ہیں جیسا کہ ہمارے والدین اور اساتذہ کرام جن کا زکر تو کہیں نہیں ہوتا لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں ان کا کردار ضرور ہوتا ہے۔ ان سب کی مو جو دگی سے ہی ہماری زندگی خو بصورت بنتی ہے۔ اور ایک ہی منٹ میں کیا سے کیا ہو جاتا ہے۔ ایک منٹ میں انسان کی زندگی کو اللہ پاک خوبصورت بن جاتی ہے اور پل میں ہی بگڑ جاتی ہے۔
اللہ پاک ہمارے والدین اور اساتذہ کرام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔