ہم زکوۃ کیسے ادا کرتے ہیں۔ زکوۃ سے متعلق چند اہم سوالات اور انکے مختصر جوابات ۔
      ہم زکاةzakatکیسےادا کریں؟زکاة کے متعلق انتہائی اہم معلومات ہر طبقے کیلئے۔۔۔زکوٰۃکے متعلق انتہائی اہم معلومات ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض اداکریں۔ جزاک اللہ۔ 1لاکھ پر 2500 2لاکھ پر 0500 3لاکھ پر 7500 4لاکھ پر 10000 5لاکھ پر 12500 6لاکھ پر 15000 7لاکھ پر 17500 8لاکھ پر 22000 9لاکھ پر 22500 10لاکھ پر 25000 20لاکھ پر 50000 30لاکھ پر 75000 40لاکھ پر 100000 50لاکھ پر 125000 1کروڑپر250000 2کروڑپر500000 ہم زکوٰۃ zakatکیسےادا کریں؟ اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاة ادا کرتے ہیں اس لیےاللہ کی توفیق سےیہ تحریر پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ جان سکیں سونا چاندی زمین کی پیداوار مال تجارت جانور پلاٹ کرایہ پر دیےگئے مکان اوردکان وغیرہ کی زکوٰۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔ 1۔ زکوٰۃ کا انکار کرنے والاکافر ہے۔)حم ٰالسجدۃآیت نمبر(7-6 2۔ زکاة ادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیاجائےگا۔)التوبہ(35-34 3۔ زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔)طبرانی( 4۔ زکوٰۃ كامنکر جوزکوٰۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور حبث ہیں۔ 5۔ زکوٰۃ اداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف
 سےمحفوظ ہونگے۔)البقرہ(277 6۔ زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کابہت بڑا ذریعہ ہے۔)التوبہ(103 زکوٰۃ کا حکم ہر مال دارمسلمان مردہویاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔ نوٹ۔
سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایاہوا مال ان سے زکوٰۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔ صرف حلال کمائی سے دی گئی زکاة قابل قبول ہے۔
 
 زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے زکاة چار چیزوں پر فرض ہے ۔ 1۔سونا چاندی 2۔زمین کی پیداوار 3۔مال تجارت 4۔جانور۔
 سونے کی زکوٰۃ 87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے)ابن ماجہ(1/1448 نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃواجب ہے۔)سنن ابودائودکتاب زکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390۔فتح الباری جز چار صفحہ
(13 چاندی کی زکوٰۃ 612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پرzakat زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔)ابن ماجہ(  زکوٰۃ کی شرح زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔)
صحیح بخاری کتاب زکوٰۃ ( زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہےیعنی725کلوگرام تقریبا18من ہے تو زکوٰۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔ قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃدسواں حصہ ہے دیکھئے)صحیح بخاری کتاب زکوٰۃ( نوٹ: زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃیعنی عشر بیسواں حصہ ہرپیداوارسےنکالیں۔
صحیح بخاری کتاب زکوٰۃ(اونٹوں کی زکوٰۃ پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکوٰۃ دوبکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔)صحیح بخاری کتاب زکوٰۃ(بھینسوں اور گاڑیوں کی زکوٰۃ 30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے۔ 40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔ترمذی1/509 · بھینسوں کی زکوٰۃ  کی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔ بھیڑبکریوں کی زکاة 40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے۔ 120سےلےکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔صحیح بخاری کتاب زکوٰۃ چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔ کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکاة نہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکاة واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔ · گاڑیوں پر زکاة کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکاة نہیں بلکہ اسکے کرایہ پرہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہےاور نصاب تک پہنچ جائے۔ نوٹ:گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکاة نہیں )صحیح بخاری( · سامان تجارت پر زکاة دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکاة دینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کوپہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔ نوٹ:دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃدیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ انسے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے · پلاٹ یا زمین پر زکاة جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں۔سنن ابی دائودکتاب زکوٰۃ حدیث نمبر(1562 · کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔ ماں باپ اور اولاد کےسوا سب زکوٰۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔ نوٹ:ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتےپوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔) ابن باز
مصارفِ زکوٰۃ:۔ ۔مساکین حاجت مند ،غریب ، زکوٰۃوصول کرنےوالے،مقروض ،غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتاہو،قیدی اورمجاہدین۔
 سوال: زکوٰۃ کے لغوی معنی بتائیے؟ جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔ ۔
 سوال: زکوٰۃ کی شرعی تعریف کیجئے؟ جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحق کو زکوٰۃ کامالک بنانا۔
 سوال: کتناسونا ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
سوال: کتنی چاندی ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
سوال: کتنا مال تجارت ہوتو زکاة فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
 سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکاة فرض ہےیانہیں؟   جواب: فرض ہے۔
سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکاة فرض ہےیانہیں؟    جواب: فرض ہے۔
سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور ُ دوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰۃ فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔
سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیاجاتا ہے، ان پر zakat زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض نہیں ہے۔
 سوال: استعمال والے زیورات پرzakat زکوٰۃ ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰۃ ہے۔
سوال: زکوٰۃ انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری)قمری(مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟ جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔
سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟ جواب: واجب ہوگی۔
محترم قارئین اگر کوئی جانے انجانے میں غلطی سرزد ہوئی ہو تو ہماری اصلاح فرماکر شکریہ کا مو قع دیں.