سب سے بڑی دولت     مصنف کا نام  :۔ عطا ء الحق قاسمی 

اہم نکات: ۔

تعلیم سے دلچپسی 

غلطی تسلیم کرنا اور غلطی ٹھیک کرنا۔

محسن پاکستان کے اصول و ضوابط پر عمل کرنا 

بڑوں  کا ادب و احترام 

روحانی خوشی کا اصول


مشقی سوالات :

مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کیجیے 

(ا)  سعید کو سکول پہنچنے کی جلدی کیوں تھی؟

سعید کو سکول پہنچنے کی جلدی اس لیے تھی کیونکہ آج اس کی امی اسے صبح سکول کے لیے جگانا بھول گئی تھی۔ سکول لگنے میں صرف چند منٹس باقی تھے وہ سوچ رہا تھا کہ آج اس کی خیر نہیں۔

سعید کو فٹ پاتھ کے پاس کیا چیز پڑی نظر آئی؟

سعید کو فٹ پاتھ کے پاس ایک سو کا نوٹ نظر آیا جو ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ ابھی کسی کی جیب سے گرا ہو سعید  نے اسے جھٹ سے اٹھا لیا ۔

حاجی صاحب سے بات کرتے ہوئے سعید کی حالت کیوں تبدیل ہوگئی؟

حاجی صاحب سے بات کرتے ہوئے سعید کی حالت تبدیل اس لیے ہو رہی تھی کیونکہ وہ ان سے جھوٹ بول رہا تھا ۔جس وجہ سے اس کی زبان اور ٹانگیں لڑکھڑارہی تھی ۔

سعید کلاس میں بیٹھا کس قسم کی باتیں سوچتا رہا؟

سعید کلاس میں بیٹھا یہ سوچ رہا تھا کہ چھٹی کے بعد صادق کی دکان پر جا کر آلو چھولے کھائے گا، اور نیا ہیٹ خریدے گا کسی بچے کو بھی ہاتھ نہیں لگانے دے گا۔ 

سعید نے خواب میں کیا دیکھا؟

سعید نے خواب میں قائد اعظم کو  مغموم دیکھا اور انکی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اسے اپنا جرم یاد آگیا۔

حاجی صاحب کو نوٹ واپس دے کر سعید کو کیا محسوس ہوا؟

حاجی صاحب کو نوٹ واپس دے کر سعید کو روحانی خوشی محسوس ہو رہی تھے ۔ اسے لگا کہ جیسے اسے دنیا کی سب سے بڑی دولت مل گئی ہو۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوال نمبر:2 سبق سب سے بڑی دولت کا مرکزی خیال

تحریر کریں:

جواب: 

انسان بعض اوقات شیطان کے بہکاوے میں آکر غلطی کر بیٹھتا ہمیں چاہیے کہ اپنی غلطی کو تسلیم کرلینا چاہئے. اچھے انسان کی اچھائی