خطوط نگاری 



خط کی تعریف: خط انسان کے ذاتی جذبات کی عکاسی کرتا ہے یا خط انسان کے ذاتی جذبات و تجربات کا اظہار کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ خطوط اردو زبان میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔کیونکہ خطوط کے لکھنے سے کسی کی بھی شخصیت کا جائزہ لے کیا جاتا ہے۔ گو کہ آج کل سو شل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کی وجہ سے خطوط نگاری اب اتنی عام نہیں رہی۔لیکن کاروباری اور عمومی خطوط اب بھی لکھے جاتے ہیں اور وہ اسی طرح ابھی بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
خطوط کی اقسام: خطوط بنیادی طور پر دو طرح کے ہوتے 
ہیں۔


غیر رسمی خطوط: ایسے خطوط جو ہم اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں وغیرہ کو لکھتے ہیں جن میں ان کی خیر خیریت دریافت کی جاتی ہے۔ غیر رسمی خطوط کہلاتے ہیں۔
رسمی خطوط:  ایسے خطوط جو کسی ادارہ کو یا اس کے سربراہ کو لکھے جاتے ہیں کسی بھی مسئلہ پر انکی توجہ دلانا مقصود ہو رسمی خطوط کہلاتے ہیں۔
ایک اور اہم قسم ہے جو کہ آپ بڑی کلاسز میں مطالعہ کریں گے ان خطوط کو کاروباری خطوط کہتے ہیں۔
خط کے حصے: خط کے تین بنیادی حصے ہوتے ہیں ۔


پہلا حصہ: ابتدائیہ جو کہ مقام راونگی اور تاریخ پر مشتمل ہو تا ہے۔
دوسرا حصہ: متن یا نفس مضمون کہلاتا ہے۔ یہ حصہ القابات سے شروع ہو تا ہے۔
تیسرا حصہ: خاتمہ یا اختتامیہ  جس میں خط لکھنے والے کی کچھ تفصیل ہوتی ہے کیکن مختصر انداز میں۔ یاد رہے خط میں آخر میں تاریخ نہیں لکھی جاتی۔
خط لکھنے کا طریقہ:
پہلی سطر میں مقام روانگی لکھا جاتا ہے دوسری سطر میں تاریخ لکھی جاتی ہے تیسری سطر میں القابات لکھے جاتی جس کو خط لکھا جاتا ہے اس کی شخصحیت اور عہدہے کو دیکھتے ہوئے عزت و احترام سے پکارا جائے۔
چو تھی لائن میں السلام علیکم سے آغاز کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جس عنوا۔ پر گفتگو کرنا درکار ہے اس پر بات کی جائے گی مناسب الفاظ کا استعمال کرتے  ہوئے۔
اور


اختتامیہ میں وسلام اور اپنا نام لکھیں گے تاریخ نہیں لکھے گے۔ مزید معلومات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

https://youtu.be/fynC-rViTpU